پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین شفاف فارمولے کے تحت ہوگا،علی پرویز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہے نیا نظام نافذ کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین شفاف فارمولے کے تحت ہوگا۔

انڈسٹری شراکت داروں سے مشاورتی اجلاس میں علی پرویز ملک نے کہاتمام عملی مسائل اتفاق رائے سے حل کیے جائیں گے، قیمتوں کا تعین مارکیٹ کی حقیقی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا، ناجائز منافع خوری،استحصال اور غیر معمولی مالی فوائد کی گنجائش کم کر رہے ہیں، مقصد عوام کو سیاسی مصلحتوں کے باعث قیمتوں کے اتار چڑھاو سے محفوظ رکھنا ہے، اصلاحات مرحلہ وار ڈی ریگولیشن حکمت عملی کا اہم حصہ ہیں۔

دریں اثنا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہااوگرا کی نگرانی سے قیمتوں کے تعین میں شفافیت آئے گی،حکومت ابھی مکمل ڈی ریگولیشن کی طرف نہیں گئی بلکہ سمت میں پہلا قدم ہے، اچھی تبدیلیوں کےلئے ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حکومت پاکستان اور ریاست کے مفاد میں بہترین فیصلے کرے گی، کوئی ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔