کیش لیس نظام سے پائیدار معاشی ترقی ہوگی،شہبازشریف


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے بینک اور مالیاتی ادارے کیش لیس معیشت کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں،بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر کو 100 فیصد ڈیجیٹل بنایا جائے،ملکی معیشت کو کیش لیس نظام پر منتقل کرنے سے پائیدار معاشی ترقی ،شفافیت کو فروغ ملے گا۔

اجلاس سے خطاب میں شہبازشریف نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کےلئے کیو آر کوڈ استعمال کرنے والے فعال مرچنٹس کی تعداد میں ایک سال کے دوران 300 فیصد اضافہ کرنے پر معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاموبائل بینکنگ ایپ استعمال کرنےوالوں کی تعداد ایک سال میں 9 کروڑ 50 لاکھ سے بڑھ کر 13 کروڑ 70 لاکھ ہونا اہم کامیابی ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل باشلیٹ نے ملاقات کی،وزیراعظم نے مشیل باشلیٹ کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کے فروغ ،عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کےلئے پاکستان کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا،مشیل باشلیٹ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی تاریخی اور گراں قدر خدمات کو سراہا، علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کےلئے مسلسل و موثر کاوشوں کی تعریف کی۔