ایران مذاکرات کے لیے سنجیدہ لیکن ڈیل کے لیے تیار نہیں،ٹرمپ

واشنگٹن: ( ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران رابطے میں اور معاہدہ کرنا چاہتا ہے، میں بات سننے کے لیے تیار ہوں۔

ٹرمپ نے کوریسپونڈینٹس ڈنر کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا فی الحال معاہدے کے لیے مناسب وقت نہیں آیا لیکن مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے، امریکی کارروائیوں سے ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا، ایران کی بحری اور فضائی طاقت تقریباً ختم ہو چکی ۔

امریکی صدر نے کہا ایران کے سیکڑوں طیارے، کشتیاں، ریڈار اور ڈرون تباہ اب محدود فوجی صلاحیت باقی رہ گئی اگر ایران کو جوہری ہتھیار ملا تو استعمال کرے گا، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے ہر قیمت پر روکا جائے گا۔

قبل ازیں اوول آفس میں گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے لیکن ڈیل کے لیے تیار نہیں، ابھی تک ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، ایرانی حکام مذاکرات میں اب زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ سنجیدہ ہوتے جا رہے ہیں، شاید اس کی وجہ بھی سب پر واضح ہے۔