دوسرا ٹیسٹ میچ پاکستان کے نام،سیریز ایک ایک سے برابر

پورٹ آف سپین: (مشرق نیوز)پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 117رنز پر چلتی بنی،سپنرز علی عثمان اور ساجد خان نے 4، 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،فاسٹ باﺅلر ایم علی نے ایک شکار کیا،پہلی اننگز میں 43 رنز کی برتری حاصل کرنےوالی پاکستانی ٹیم کو میچ جیتنے کےلئے 75 رنز کا ہدف ملا ،شاہینوں نے 2وکٹوں کے نقصان پر ہدف با آسانی حاصل کرلیا،عبداللہ شفیق ،بابر اعظم نے بالترتیب24،24رنز بنائے۔