اسلام آباد (بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی دھمکی دےدی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاشاید کچھ دن بعد اسمبلی کا حصہ نہ رہیں، آپ کو اپنے سٹائل کی جمہوریت مبارک، آپ نہیں چاہتے ،سسٹم کا حصہ رہیں لہٰذا کچھ دنوں میں فیصلہ کریں گے،خواجہ آصف سینئر سیاستدان ہیں وہ جو فیصلہ کریں، اگر آپ کہتے ہیں اس کونے میں نہ رہیں تو چلے جائیں گے، جمہوریت کو اگر بچانا ہے تو جو باتیں کہی ان پر غور کریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی دھمکی دےدی



















