بشکیک: (مشرق نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے پاکستان عالمی سطح پر کردار ادا کرنے کےلئے پرعزم ،پرامن دنیا کی جانب بڑھنے کیلئے سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا سرحدوں کی حفاظت کےلئے اقدامات ضروری ، بارڈر سکیورٹی کےلئے ایس سی او کا پلیٹ فارم اہم ہے، اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی،پاکستان ہر ملک کی خودمختاری کا احترام کرتا،ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے،خطے کو سنگین و پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ، دہشتگردی، منظم جرائم، منشیات کی سمگلنگ، سائبر کرائم اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے، جرائم پیشہ نیٹ ورکس مصنوعی ذہانت ،ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہابدلتے خطرات سے نمٹنے کےلئے اداروں کی جدید خطوط پر ہم آہنگی ضروری ، پاکستان شنگھائی سپرٹ کے اصولوں باہمی اعتماد، مساوی شراکت و خودمختاری پر مکمل کاربند ہے، دہشتگردی ،انتہاپسندی کےخلاف بے مثال قربانیاں دیں،، قومی ایکشن پلان کے تحت انٹیلی جنس کوآرڈی نیشن، بارڈر مینجمنٹ اور اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات کو مضبوط بنایا گیا ۔
پرامن دنیا کےلئے سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے، محسن نقوی


















