لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے گلگت میں ن لیگ کے سوا کسی جماعت نے ایک اینٹ نہیں لگائی،جی بی میں ہر طرف شیر،شیر اور شیر کی آوازیں ،عوام ن لیگ کو ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہامخالفین کیچڑ اچھال کر ووٹ مانگتے ہیں،گلگت میں پی ٹی آئی کاووٹ بینک صفر،امیدوار پورے نہ ہونے والے قبل از وقت دھاندلی کا واویلا کس منہ سے کررہے ہیں؟،جھوٹ اور پروپیگنڈے ناکام سیاسی چالیں ہیں،ن لیگ کامقابلہ کارکردگی سے کریں۔
گلگت میں ن لیگ کے سوا کسی جماعت نے ایک اینٹ نہیں لگائی، عظمیٰ بخاری


















