تہران:(مشرق نیوز)ایران میں تعینات چینی سفیر کانگ پے وو نے پاکستان کو قابل اعتماد ثالث قراردےدیا۔
انٹرویو دیتے ہوئے چینی سفیر نے کہا چین مشرق وسطیٰ میں امن کے فروغ اور علاقائی استحکام کےلئے اسلام آباد کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،مشرق وسطیٰ میں امن کے فروغ، ایران ،امریکہ کے درمیان عارضی جنگ بندی میں سہولت کاری اور اسلام آباد مذاکرات کی میزبانی میں پاکستان کے فعال کردار کو سراہتے ہیں۔
کانگ پے وو نے کہا پاکستان نے ایران ،امریکہ عارضی جنگ بندی کے قیام میں سہولت کاری کےساتھ سفارتی رابطوں کو آگے بڑھانے میں بھی مثبت کردار ادا کیا ، پاکستان نے خود کوقابل اعتماد شراکت دار اور ثالث کے طور پر منوایا ،چین مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کےلئے تمام تعمیری سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستان نے خود کوقابل ثالث کے طور پر منوالیا،ایران میں چینی سفیر


















