لاہور:( اپنے رپورٹر سے)گرمی کی شدت بڑھتے ہی لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لیسکو میں بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 2130میگاواٹ تک جاپہنچی،طلب و رسد تقریباً برابر ہونے کے باوجود بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی شکایات سامنے آئیں، لائن لاسز اور بجلی چوری والے علاقوں میں 2 سے 3 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
لائن لاسز ،بجلی چوری والے علاقوں میں3گھنٹے تک لوڈشیڈنگ


















