گلگت بلتستان (مشرق نیوز) کون ہوگا گلگت بلتستان کا حکمران؟ الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے۔
مجموعی طور پر 24 میں سے 19 نشستوں کا نتیجہ سامنے آگیا ہے جس میں پاکستان پیپلزپارٹی 9 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جبکہ 6 نشستیں آزاد امیدواروں کے حصے میں آئی ہیں، 3 سیٹوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں، مجلس وحدت المسلمین کے حصے میں ایک سیٹ آئی ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 4، 5، 7، 9، 10، 11،12 اور 19 پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی جبکہ جی بی اے 18، 20 اور 22 پر مسلم لیگ (ن) فاتح رہی۔ اس کے علاوہ جی بی اے 3، 6، 16، 21، 23، 24 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
جی بی الیکشن: پیپلزپارٹی 9 نشستوں کیساتھ اول، مسلم لیگ (ن) 3 سیٹوں پر فاتح


















