ایران تمام ضروری شرائط ماننے پر آمادہ ہو گیا:ڈونلڈٹرمپ

واشنگٹن :( ) صدر ڈونلڈٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے ایران تمام ضروری شرائط ماننے پر آمادہ ہو گیا ۔


ٹرمپ نے کہا ایران میں مہنگائی 300 فیصد ہے، حال ہی میں ایران کا نیا ریڈار سسٹم دوبارہ اڑا دیا، اب ایران کے پاس کوئی ریڈار نہیں ۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ روک کر 3 کروڑ جانیں بچائیں، پاکستانی وزیراعظم نے کہا میں نے جنگ روک کر 3کروڑ افراد کو بچایا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ایلون مسک کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے، مسک کو ٹریلینئر بننے پر مبارکباد دی میں واحد صدر ہوں جس نے اپنی تنخواہ چھوڑی یہ بہت بڑی رقم ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا سمجھ سے بالاہے کوئی یہودی ڈیموکریٹ کو ووٹ کیسے دے سکتا ہے، اسرائیل میں میری مقبولیت 99 فیصد تک تھی-