تہران (مشرق نیوز) ایرانی پارلیمان کی خبر رساں ایجنسی خانہ ملت کے مطابق کئی ماہ کے وقفے کے بعد نائب سپیکر حامد رضا حاجی بابائی کی صدارت میں ایرانی پارلیمان کے عوامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق 250 سے زائد ارکان نے اجلاس کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق رہبر علی خامنہ ای، جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجی کمانڈروں اور سیاسی شخصیات کے قاتلوں سے انتقام لینے کے حق میں نعرے لگائے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کے مطابق ایران میں آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا، بل آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کی سلامتی اور پائیدار ترقی کیلئے سٹرٹیجک اقدام کے عنوان سے متعارف کرایا گیا۔
کئی ماہ کے وقفے کے بعد غیر معمولی وقت پر عوامی اجلاس کے انعقاد نے میڈیا اور عوامی حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کی، اجلاس میں جو غیر معمولی بات تھی وہ ایران کے نئے رہبر مجتبیٰ خامنہ ای کی تصویر کی تنصیب اور سپیکر باقر قالیباف کی ایوان میں عدم موجودگی تھی۔
ایرانی پارلیمان کا کئی ماہ کے وقفے سے اجلاس، آبنائے ہرمز پر بل پیش



















