ڈڈیال: (مشرق نیوز) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے ریاست پاکستان آبنائے ہرمز کھلوا سکتی ہے تو بند کشمیر کو بھی کھلوائے، کشمیر کے مسائل حل کرنے کےلئے ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن قائم کیا جائے۔
ڈڈیال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاحالات سب کے سامنے ،آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے اہم الیکشن ،موجودہ صورتحال ریاست پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کےلئے امتحان ،سیاستدانوں کا اصل کام عوامی مسائل حل اور آواز بننا ہے ،سیاستدان ذمہ داری موثر انداز میں ادا نہیں کر رہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا سیاسی خلا پیدا ہونے پر غیر سیاسی و انتہا پسند عناصر جگہ بناتے ہیں،کشمیری عوام کیلئے پل کاکردار ادا کرنا ہوگا،بھٹو ،بےنظیر شہید کی طرح کشمیری عوام کی آواز بنیں گے،کمیشن کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے،آزاد کشمیر کے حق حاکمیت کےلئے جدوجہد کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی کشمیر کاز کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنے دے گی،آئین سازی سڑکوں پر یا زبردستی نہیں بلکہ پارلیمان میں ہوتی ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہاآئین سازی کا عملی کردار ہمیشہ پیپلز پارٹی نے ادا کیاانٹرنیٹ ،موبائل سروس بند کرنا مناسب انصاف نہیں،قانون شکنی،غلطی کرنےوالے شخص کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے ،چند افراد کے جرائم کی سزا پوری آبادی کو نہ دی جائے،احتجاج کرنے والوں اور حکومت دونوں سے اپیل ہے عام کشمیری شہریوں کو مشکلات ، تکلیف سے بچایا جائے، سیاسی بحران شدت اختیار کرے توغیر جمہوری قوتوں کی مداخلت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
ریاست پاکستان آبنائے ہرمز کھلوا سکتی ہے تو بند کشمیر کو بھی کھلوائے،بلاول بھٹو



















