اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ بحالی کی امید پر الیکشن کمیشن سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا توقع ہے تمام درخواستیں بھی جلد منظور کر لی جائیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلز پارٹی کی کاوشوں اور الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کی بروقت کارروائی پر شکر گزار ہیں،اطلاعات کے مطابق میرپور میں انٹرنیٹ ،ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کر دیا جائے گا مظفرآباد و دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کےلئے کی گئی درخواستوں کی جلد منظوری کی امید ہے۔
آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ بحالی کی امید پر بلاول بھٹو کا الیکشن کمیشن سے اظہار تشکر



















