اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزارت داخلہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قانونی تحفظ و سہولتوں کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرلیا۔
وفاقی وزرامحسن نقوی ،چودھری سالک کی زیر صدارت اجلاس میں سپین میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظہور نے سپینش ریذیڈنٹ کارڈ پر تفصیلی بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا پالیسی سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کیلئے نہیں ، کریکٹر سرٹیفکیٹ و دیگر مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی لازمی ہوگی ، اہل افراد کو ابتدائی طور پر ایک سال کیلئے ریذیڈنٹ کارڈ جاری ہوگا،7سے 8سال مکمل کرنے پر مستقل رہائش و شہریت کا راستہ ہموار ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو تیز کیا جائےگا تاکہ درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، الگ الگ کریکٹر سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ،نیشنل پولیس بیورو کی جانب سے ایک ہی قومی کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا،محسن نقوی نے ہدایت دی درخواست گزاروں کی آسانی کیلئے تصدیق کا عمل آسان و برق رفتار بنایا جائے۔
سپینش ریذیڈنٹ کارڈ پراہم فیصلے،اوورسیز کاقانونی تحفظ بنائینگے،وزارت داخلہ



















