ایران ،وینزویلا کے معاملے پر روس، چین متحد ،مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

ماسکو :(مشرق نیوز) ایران ،وینزویلا کے معاملے پر روس، چین متحد ،مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر دفاع اور چینی ہم منصب کے درمیان ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا، دونوں رہنماوں نے عالمی سکیورٹی کی بدلتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

آندرے بیلوسوف نے کہا دونوں ممالک کو عالمی سکیورٹی صورتحال کا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے، عالمی ماحول میں تیز تبدیلیوں کے پیش نظر مشترکہ جوابی اقدامات ضروری ہیں،مستقل فوجی تعاون ،تجربات کا تبادلہ دونوں ممالک کیلئے ناگزیر ، خطرے کا بروقت و موثر جواب دینے کیلئے ہم آہنگی ضروری ہے۔

چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے روسی ہم منصب کے موقف کی مکمل تائید کرتے ہوئے سٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے اور ہنگامی صورتحال میں مشترکہ ردعمل دینے پر زور دیا۔