واشنگٹن: (بیورورپورٹ ) امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے غزہ میں بچوں، خواتین سمیت شہریوں کے قتل کو جائز قراردے دیا۔
انٹرویو میں امریکی سینیٹر نے کہا میں اسرائیل کی جگہ ہوتا تو یہی کرتا،جنگ میں سب کچھ جائز ہوتا ہے،دوسری عالمی جنگ میں جرمنوں کو بھوکا مارتے ہوئے کیا ایک منٹ بھی سوچا؟ ہر شہر پر بم پھینک کر ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے،شہریوں کو بھوکا رکھا، کوئی ایک لمحہ بھی غور نہیں کیا یہ جنگ ہے بھئی۔
سینیٹر لنزے گراہم نے غزہ جنگ کا دوسری جنگ عظیم سے موازنہ کرتے ہوئے کہا غزہ کو اسرائیل نے زمین بوس کر کے کچھ غلط نہیں کیا،امریکہ کا جاپانی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایٹم بم گرانا درست تھا۔
غزہ میں بچوں، خواتین سمیت شہریوں کاقتل جائز ہے،امریکی سینیٹر



















