فلسطینی اتھارٹی کی غزہ انتظامیہ میں شمولیت قبول نہیں، اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے فلسطینی اتھارٹی کی غزہ انتظامیہ میں شمولیت کسی صورت قبول نہیں۔

امریکہ کے خصوصی سفیر سٹیو وٹکوف کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیر مسلح کرنے کے امور زیر بحث آئے،غزہ کو غیر عسکری کرنے ،تعمیر سے قبل مقاصد کی تکمیل پر زور دیا گیا، نیتن یاہو نے کہا ایران پر معاہدے کی پاسداری کیلئے بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔