تائیوان کی آزادی کبھی قبول کرینگے نہ ہی برداشت ،چینی صدر

بیجنگ:(مشرق نیوز)چینی صدر شی جن پنگ نے واضح اعلان کیا ہے تائیوان کی آزادی کبھی قبول کریں گے نہ ہی برداشت ۔

شی جن پنگ نے تائیوان کی اپوزیشن رہنما چینگ لی ون سے گفتگو کرتے ہوئے کہادنیا مکمل طور پر پرامن نہیں اور امن بہت قیمتی ہے،آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف رہنے والے لوگ چینی اور سب امن کے خواہاں ہیں،خاندان میں ہم آہنگی ہونے سے تمام چیزیں خوشحال ہوں گی اور تائیوان کی آزادی آبنائے تائیوان میں امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ،قطعی طور پر برداشت یا معاف نہیں کریں گے۔

تائیوان کی اپوزیشن رہنما چینگ لی ون نے کہا ملکر جدید چینی معاشرہ تعمیر کرنا چاہیے۔