نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارت نے اسرائیل کا نام لیے بغیر لبنان میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کردیا۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رندھیر جیسوال نے کہا لبنان میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں پریشان کن ، عالمی قوانین، ملکی سلامتی و خود مختاری کا احترام ضروری ہے۔
دریں اثنا بھارتی سیاستدان اور انڈین نیشنل کانگریس کے رکن ششی تھرور نے کہا مشرق وسطیٰ بحران میں پاکستان کا اہم ثالث کے طور پر سامنے آنا نئی دہلی کےلئے سنجیدہ و مثبت ردعمل کا متقاضی ہے،بھارت کو ایران جنگ کے تناظر میں امن کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے، چاہے مذاکرات میں سہولت کاری کوئی بھی کرے۔
بھارت کا اسرائیل کا نام لیے بغیر لبنان میں ہلاکتوں پر اظہار تشویش


















