اسرائیل کو مفت رعایتیں مسترد، مزاحمت جاری رکھیں گے،سربراہ حزب اللہ


بیروت: (مشرق نیوز) حزب اللہ سربراہ نے اسرائیل کو دی جانے والی مفت رعایتیں مسترد کرتے ہوئے مزاحمت جاری رکھنے کااعلان کردیا۔

نعیم قاسم نے کہا گروپ کی مزاحمت سانس باقی رہنے تک جاری رہے گی، دشمن کو شکست ،زمینی حملہ کرنے میں بھی ناکام رہا،تمام تر جارحیت کے باوجود دشمن میزائل حملوں کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

سربراہ حزب اللہ نے کہا پہلے والی صورتحال میں واپسی قبول نہیں کریں گے، خطے کے ممالک اسرائیل کو مفت رعایتیں دینا بند کریں۔