تہران:(مشرق نیوز)ایران کا بڑا اقدام،امریکی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دےدی۔
نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا امریکی بحری جہاز بھی آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں بشرطیکہ کسی قسم کی دشمنی پر مبنی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں،اپنے متعین کردہ محفوظ راستوں کے ذریعے جہازوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو ہدایت دی سمندری سکیورٹی اصولوں پر سختی سے عمل اور ممکنہ خطرات، خصوصاً بارودی سرنگوں سے بچنے کےلئے متبادل راستے اختیار کریں۔
ایران کا بڑا اقدام،امریکی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت



















