تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیلی وزیر اعظم نے سپین کے نمائندوں کو سول ملٹری کوآرڈی نیشن سینٹر سے نکال دیا،غیرملکی میڈیاکے مطابق ہسپانوی نمائندوں کو کریات گاٹ میں امریکی سول ملٹری کوآرڈی نیشن سینٹر سے نکالا گیا۔
نیتن یاہو نے کہاسپین کے بار بار اسرائیل کےخلاف کھڑے ہونے کے بعد اقدام اٹھایا،سپین نے ہیروز، فوج کے سپاہیوں کو دنیا کے سامنے بدنام کیا،اسرائیل کےخلاف سفارتی جنگ چھیڑنے کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔
دوسری جانب فرانس ،اسرائیل کے درمیان بھی سفارتی تناو¿ بڑھ گیا ،لبنان مذاکرات سے فرانس کو نکال دیاگیا،حکام نے کہافرانس کو غیر جانبدار ثالث نہیں سمجھتے،لبنان ،اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات اگلے ہفتے واشنگٹن میں متوقع ہیں،امریکہ ثالثی کا کردار ادا کرے گا۔
نیتن یاہو نے سپین کے نمائندوں کو سول ملٹری سینٹر سے نکال دیا



















