اسلام آباد (مشرق نیوز) سکیورٹی اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں جاسوسی میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے ”را“ کیلئے جاسوسی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کیا ہے، ملزمان کا تعلق نارووال، بہاولپور اور ضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا ایپس پر خواتین رقم کا جھانسہ دیکر حساس معلومات تک رسائی حاصل کرتی تھیں، ملزمان کو رقوم کرپٹو والٹس اور بینک اکاونٹس کے ذریعے منتقل کی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ”را“ سے منسلک خواتین سے مسلسل رابطے میں تھے۔
ملزمان کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ان کو قانونی کارروائی کے بعد سزائیں سنا دی گئیں۔
سکیورٹی اداروں نے ”را“ کیلئے جاسوسی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار



















