فتنہ الخوارج کے مراکز کو افغان طالبان کی پشت پناہی ،گرفتار دہشتگرد کے ہوشربا انکشافات


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فتنہ الخوارج کے مراکز کو افغان طالبان کی پشت پناہی ،گرفتار دہشتگرد نے ہوشربا انکشافات کردئیے۔

خارجی سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر نے اعتراف کیا فتنہ الخوارج میں پاکستان کےخلاف گمراہ کن پروپیگنڈے کی وجہ سے شامل ہوا،افغان صوبے پکتیکا میں فتنہ الخوارج کے مرکز میں دہشتگردی کی تربیت ملی، افغانستان میں فتنہ الخوارج کے مراکز کو افغان طالبان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔

عامر سہیل نے کہا افغانستان میں موجود داعش، القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ بھی قریبی روابط ،افغانستان و دیگر غیر ملکی ایجنسیوں بشمول ”را“ کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جاتی تھی،میری تشکیل میں 20 سے زائد خارجی دہشتگردوں میں افغان شہری بھی شامل ،بنوں، لکی مروت اور میانوالی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا،مجھے پشاور میں علاج کی غرض سے آتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا، فتنہ الخوارج کا اسلام اور جہاد سے کوئی تعلق نہیں، صرف پیسے کےلئے پاکستان میں دہشتگردی کرتے ہیں۔