اسلام آباد:(بیورورپورٹ)افغانستان سے جارحیت،باجوڑ میں سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش کر رہے تھے ، پاک فوج کی بروقت کارروائی نے در اندازی کی کوشش ناکام بنادی،ناکامی سے مایوس افغان طالبان نے کٹ کوٹ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔
پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی میں افغانستان سے فائر کرنے والی گن پوزیشن کو مکمل تباہ کردیا،باجوڑ سے ملحقہ تمام افغان طالبان پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا،طالبان کا بھاری جانی نقصان ہوا۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا عوامی جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز ہمہ وقت چوکس ،پرعزم ،طالبان کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا مذموم عزائم اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔
افغانستان سے جارحیت،باجوڑ میں سول آبادی پر گولہ باری،بچوں سمیت 3 شہید



















