اسلام آباد:(بیورورپورٹ)باپ سے پہلے فوت ہونےوالی بیٹی کے وراثتی حقوق بحال ،وفاقی آئینی عدالت نے عبداللہ خان کی وراثت کو دوبارہ تقسیم کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا وراثت کے حق سے کسی کو محض تکنیکی بنیادوں پر محروم نہیں کیا جا سکتا۔
8 اپریل کی سماعت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا موجودہ کیس میں تسلیم شدہ حقیقت سردار بیگم، چودھری عبداللہ اور فاطمہ کی بیٹی تھیں تاہم وراثت کے عمل میں شامل نہیں کیا گیا،سردار بیگم کا انتقال 1957 ،والد عبداللہ خان کا انتقال 1968 میں ہوا، وراثت کی تقسیم 1969 میں شروع ،1989 میں مکمل ہوئی۔
عدالت نے سردار بیگم کے بچوں کو مقدمے میں فریق بنانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے آئندہ سماعت پر معاونت طلب کرلی۔
باپ سے پہلے فوت ہونےوالی بیٹی کے وراثتی حقوق بحال



















