وفاقی دار الحکومت شہر امن،”چلو چلو اسلام آباد چلو“ شر نہیں خیر کیلئے، پرویز رشید

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینئر ن لیگی رہنما پرویز رشید نے ایران امریکہ مذاکرات کے بعد اسلام آباد کو دنیا کا شہر امن قرار دیتے ہوئے ”ایکس“ پر معنی خیز بیان جاری کر دیا۔

پرویز رشید نے کہا اسلام آباد! شناخت یلغار، لشکر کشی اور دھرنے جہاں دوست کے دورے منسوخ ہو جاتے جن کی آمد سے پاکستان کو سرمایہ کاری میسر ہونی ہوتی اب اسی شہر کو دنیا ”شہر امن“ قرار دیتی ہے، بس شہر وہی ہے لیکن قیادت بدل گئی ،”چلو چلو اسلام آباد چلو“ شر نہیں بلکہ خیر کےلئے ہے۔