اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی حکمت عملی سے نالاں،محمود اچکزئی،علامہ راجہ ناصر عباس سے اختیارات واپس لینے کا پلان تیار، ایوان سے استعفے دینے پر بھی شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت اسمبلی سے استعفے دینے پر غور کررہی ہے ،محمود اچکزئی ،علامہ راجہ ناصر عباس سے اختیارات واپس لینے کا پلان تیار کر لیاگیا ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کےلئے ٹیم بھی بنا لی گئی۔
رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا اب بہانے نہیں چلیں گے ،ذمہ داری لینا ہو گی،فیصلے کی قوت محمود اچکزئی سے واپس لینی ہے،سہیل آفریدی، مینا آفریدی ، شاہد خٹک اور شفیع جان کو اختیارات اپنے پاس رکھنے ہوں گے،استعفے ،مزاحمت کے پلان بنا لیے،فیصلوں کا اختیار اپنے پاس رکھیں گے۔
پی ٹی آئی کا اچکزئی، راجہ ناصر عباس سے اختیارات واپس لینے کا پلان تیار



















