کراچی: پولیس نے ندی کنارے ڈمپ 20 من چھالیہ و بھارتی گٹکا برآمد

کراچی (مشرق نیوز) کراچی میں موچکو چیک پوسٹ کے قریب ندی کے کنارے ڈمپ کی گئی 20 من سے زائد چھالیہ اور انڈین گٹکا پولیس نے برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق برآمد کی گئی چھالیہ اور گٹکا کچے راستے سے سمگل کرنے کیلئے ندی کنارے ڈمپ کیا گیا تھا۔

برآمد مال کو قبضے میں لیکر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔