انطالیہ :( ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے لبنان میں جنگ بندی صدر ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ہوئی۔
شہباز شریف نے ایکس پر لکھا امید ہے لبنان میں جنگ بندی پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی، پاکستان لبنان کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان خطے میں دیرپا امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
لبنان میں جنگ بندی صدر ٹرمپ کی سفارتی کوششوں سے میں ہوئی: وزیراعظم



















