پاور سیکٹر ملازمین کیلئے بجلی کے مفت یونٹس ختم

اسلام آباد: ( ) حکومت نے پاور سیکٹر ملازمین کیلئے بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم کر دی۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر توانائی نے کہا ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاور سیکٹر کے اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کئے گئے ۔

معزز عدالت نے پاور ڈویژن کی عرضی کو قبول فرمایا، فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا۔

وزیر توانائی نے کہا ہر وہ اقدام ضرور کیا جائے گا جو ملک و قوم کی اجتماعی بہتری کیلئے ہو، حکومت عوامی مفاد میں اصلاحات کے عمل کو جاری رکھے گی۔