بیرسٹر گوہر بشریٰ کی رہائی کیلئے کوشاں، عمران فیملی کو مذاکرات ،لچک پرقائل کرلیا


لاہور:(وقائع نگار) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرسابق خاتون اول بشریٰ کی رہائی کیلئے کوشاں،عمران کی فیملی کو مذاکرات اور لچک کا مظاہرہ کرنے پرقائل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں پہلے پی ٹی آئی کے ا سیر رہنماوں بعد میں بانی کی بہن نورین نیازی سے ملاقات کی،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہے،بشریٰ کی فیملی بھی سوشل میڈیا پیغامات جاری نہیں کرے گی۔

اگلے ہفتے بیرسٹرگوہرمحموداچکزئی ، علامہ راجہ ناصر عباس کےساتھ بانی کی فیملی سے ملاقات کریں گے ،دوبارہ اعتماد میں لیاجائےگا،ذرائع کے مطابق بشریٰ کی رہائی قانونی طریقے سے ہوگی،کوٹ لکھپت جیل میں اسیررہنماوں کی اپیلوں پرجلد سماعت متوقع ہے۔