حکومت کا بڑا اقدام، جانوروں پرظلم کی روک تھام کےلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) حکومت کا بڑا اقدام، جانوروں پرظلم کی روک تھام کےلئے کمیٹی قائم کردی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،کمیٹی کی سربراہی وزیرماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کریں گے ،اراکین میں وزیرمملکت داخلہ، ماحولیاتی کارکن و دیگر شخصیات شامل ہیں۔

ٹی او آر کے مطابق کمیٹی کا مقصد جانوروں کے تحفظ کےلئے قانونی و ادارہ جاتی اقدامات مضبوط بناناہے ،کمیٹی کوغیرقانونی جنگلی حیات کی تجارت، سمگلنگ روکنے کےلئے اقدامات تجویز کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔