بشریٰ کی دائیں آنکھ کا آپریشن، ہسپتال سے واپس اڈیالہ منتقل،فیملی کی ملاقات


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق خاتون اول بشریٰ کی دائیں آنکھ کا آپریشن،سرجری کے بعد واپس جیل منتقل کردیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ کی دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈیٹچمنٹ تشخیص ہوا ،ڈاکٹرز نے سرجری کا مشورہ دیا، 16 اپریل کی شام راولپنڈی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا،ڈاکٹرز نے سرجری سے قبل ضروری ٹیسٹ و طبی معائنہ مکمل کیا ، مریضہ نے آپریشن کی رضامندی دی، سرجری پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پینل نے انجام دی۔

دریں اثنابشریٰ سے بیٹیوں اور بہن کی ملاقات کرا دی گئی،ملاقات ایک گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی،فیملی نے خیریت پوچھی اورصحت پر اطمینان کا اظہار کیا۔