واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں اتوار کو ہونے کا امکان ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ، ایران کیساتھ 20 ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور کر رہا ہے۔ امریکہ، ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے 3 صفحات پر مشتمل معاہدے پر مذاکرات جاری ہے۔
تجویز ہے کہ امریکہ، ایران کے 20 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا، اثاثے جاری کرنے کے بدلے میں ایران افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ترک کریگا، ابتدائی مرحلے میں امریکہ 6 ارب ڈالر خوراک ، ادویات کی خریداری کیلئے جاری کرنے کو تیار تھا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران نے 27 ارب ڈالر جاری کرنے کا مطالبہ کیا جو امریکہ نے مسترد کر دیا، امریکا کا مطالبہ تھا کہ ایران اپنا تمام جوہری مواد امریکہ منتقل کرے جو ایران نے مسترد کر دیا، ایران نے ملک کے اندر ہی یورینیم کم افزودہ کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی، ایران کو طبی مقاصد کیلئے نیوکلیئر ریسرچ ری ایکٹر رکھنے کی اجازت ہوگی۔
امریکہ نے ایران کی تمام جوہری تنصیبات زمین کے اوپر رکھنے کی شرط رکھی ہے۔
ایران، امریکہ مذاکرات، اتوار کو دوسرا دور اسلام آباد میں ہوسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ


















