وزیراعظم نے ایران، امریکہ جنگ بندی پر مشاورت کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں سینئر وفاقی وزراءاور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت آج بھی ایرانی قیادت کے ساتھ رابطے کریگی جبکہ پاکستان نے امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔