انمول پنکی صرف مہرہ ، اصل شخص کو بچایا جا رہا ہے، نبیل گبول


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے انمول پنکی صرف مہرہ ،اصل شخص کو بچایا جا رہا ہے۔

چیئرمین راجہ خرم نواز کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں انمول پنکی کیس زیر بحث آیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا سپیکر نے کیس ہمیں بھیجا، پنجاب سے بھی رپورٹ مانگی ، مجھے راجہ پرویز اشرف نے کہا کیس کو ڈسپوز آف کر دیں۔

نبیل گبول نے کہاانمول پنکی کا معاملہ معمولی نہیں ، کون لوگ ہیں جو انمول کو کہہ رہے سابق وزیراعظم کا نام لو،چیئرمین کمیٹی خرم نواز نے کہارپورٹ آئی راجہ پرویز اشرف کا کوئی نام نہیں لیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل اے این ایف سندھ نے کہا انمول کیس میں رابطوں کا ریکارڈ سائبر کرائم کے پاس ، 2019 میں اے این ایف کا کیس انمول کےخلاف تھا،نبیل گبول نے کہاانمول پنکی 18 سال سے منشیات کا کاروبار کر رہی ، صرف ایک ویڈیو سے کیس اٹھ گیا، انمول پکڑی لاہور سے جاتی ،پیش کراچی میں کیا جاتا ہے، میرے حلقے کا شخص 6 ہفتے پہلے ہیروئن کے سبب مرا، جیب سے انمول پنکی کی پرچی نکلی،کس کو بچانے کیلئے مہرے کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے؟