پی ٹی آئی رکن اقبال آفریدی پورے بجٹ سیشن کیلئے معطل


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی رکن اقبال آفریدی کو پورے بجٹ سیشن کےلئے معطل کردیا۔

سردار ایا ز صادق نے کہاسٹاف سے ہاتھا پائی ،ڈی جی میڈیا ،پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی ناقابل قبول ہے،معطلی کے دوران اقبال آفریدی کو کسی قسم کے الاﺅنسز نہیں ملیں گے،ایوان نے رکنیت معطلی کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی۔