پشاور:(بیورورپورٹ)”تم ناچو تو فیشن، ہم ناچیں تو مجرہ“‘ ،سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی پارٹی پالیسیوں پرمبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
مبینہ آڈیو میں علی امین گنڈا پور کہتے ہیں پارٹی میں ڈکٹیٹر شپ ٹائپ پالیسی قابل قبول نہیں، نوٹس دینے والے پہلے اپنا ماضی و کردار دیکھیں، تم ناچو تو فیشن اور ہم ناچیں تو مجرا جیسے دہرے معیار کا ماحول موجود ہے،لوگوں کو عزت دی جائے کیونکہ کوئی کسی کا زرخرید ملازم یا غلام نہیں ہوتا۔
مبینہ گفتگو میں علی امین گنڈا پور پارٹی قیادت کو مشورہ دیتے ہیں دھمکیوں ،نوٹسز کی بجائے معاملات کو محبت ،عزت سے حل کیا جائے،غلط رویوں سے پارٹی کو فائدہ نہیں ،نقصان ہو رہا ہے۔
”تم ناچو تو فیشن، ہم ناچیں تو مجرہ“ پارٹی پالیسیوں پرگنڈا پور کی مبینہ آڈیو



















