بجٹ مایوس کن، فوٹوسیشن کیلئے وزیراعظم کے پاس نہیں جائینگے،بیرسٹر گوہر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے بجٹ مایوس کن ،صرف فوٹو سیشن کےلئے وزیراعظم کے پاس نہیں جائیں گے۔

بجٹ تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاعوام کےلئے کسی قسم کا ریلیف نظر نہیں ،حکمرانوں نے اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے مسلسل قرضوں پر انحصار کیا ،قرضے پر قرضے لیتے رہے،حکومتی شاہ خرچیاں ،مس مینجمنٹ بڑھی،بجٹ ایسا ہونا چاہیے جو عام آدمی کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لائے اور درپیش معاشی مشکلات میں کمی کا باعث بنے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا بانی سے ملاقات کےلئے کوششیں جاری ہیں جہاں سے بھی ریلیف کی امید ہوتی وہاں رابطہ کیا جاتا ہے تاہم اب تک کوئی مثبت ردعمل موصول نہیں ہوا،عوام معاشی دباو کا شکار ،حکومت اپوزیشن کو گپ شپ کی دعوت دے رہی ہے،صرف فوٹو سیشن کےلئے وزیراعظم کے پاس نہیں جانا چاہتے بلکہ سنجیدہ سیاسی امور پر پیش رفت کے خواہاں ہیں۔