چھانگا مانگا، چونیاں (نمائندہ خصوصی+ تحصیل رپورٹر) 4 کمسن بچے تالاب میں ڈوب کر جان کی بازی گئے، مرنے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کہ نواحی گاوں ویر سنگھ والا میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرمیاں کی چھٹیاں گزارنے ننھیال آئے دو بھائی اور ایک بہن اور ایک ان کا کزن پانی کے تالاب میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔ بچے جنگل چھانگا مانگا کھیت نمبر 64 بلاک نمبر تین میں اپنی نانی کے ہمراہ گھاس پھوس اکٹھا کرنے آئے تھے گرمی کی شدت کی وجہ سے ایک بچے نے نہانے غرض سے پانی کے تالاب میں چھلانگ لگا دی جبکہ جنگل چھانگا مانگا میں تالاب جانوروں کو پانی پلانے کیلئے بنائے گئے ہیں اور ادھر کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے جب بچہ ڈوبنے لگا اور غوطے کھانے لگا تو دوسرے بچوں نے اس کو بچانے کی غرض سے پانی میں چھلانگیں لگادیں اور وہ بھی ڈوبنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے نانی کی آنکھوں کے سامنے چاروں بچے جان کی بازی ہار گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 13 سالہ عمران، 11 سالہ ہادیہ، 10 سالہ مراد اور 9 سالہ کزن عمران کے ناموں سے ہوئی اطلاع ملتے ہی ڈی ایف او جنگل چھانگا مانگا آغا حسین شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ خود موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ تھوڑی دیر بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی پہنچ گئی جنہوں نے ڈیڈ باڈیز کو ریسکیو کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا۔ اس سارے ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈی ایف او جنگل چھانگا مانگا آغا حسین شاہ نے خود کی ہے اور انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے گرمیوں کے موسم میں بچوں کو نہروں تالابوں اور دریاوں کے قریب اکیلا مت جانے دیں تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔ اس المناک حادثے پر پورے علاقے میں سوگ کی فضا اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔
چھانگا مانگا، 4 کمسن بچے تالاب میں نہاتے ڈوب کر جا ن کی بازی ہار گئے


















