امریکہ و ایران کے درمیان سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ

واشنگٹن،تہران: (بیورورپورٹ،مشرق نیوز)امریکہ و ایران کے درمیان سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ ہو گئے۔

سوئس وزارت خارجہ کے مطابق برجنسٹاک میں امریکہ ، ایران کے درمیان طے شدہ مذاکرات اب نہیں ہوں گے، برجنسٹاک میں متعلقہ تیاریوں کا عمل جاری رکھا گیا ،سوئٹزرلینڈ مذاکرات کی میزبانی و سہولت کاری کےلئے بدستور تیار ہے۔

ترجمان وائٹ ہاﺅس نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا نائب صدر نے سوئٹز ر لینڈ کادورہ ملتوی کردیا،امریکی وفد روانگی کےلئے تیار تھا تاہم بات چیت کے انتظامی و سفارتی معاملات حتمی شکل اختیار نہ کر سکے،تکنیکی مذاکرات جلد شروع ہونے کے منتظر ہےں۔

ادھرایرانی حکام نے بھی سوئٹزرلینڈ میں امن مذاکرات کیلئے دورہ ملتوی کردیا ،وزارت خارجہ نے کہااسرائیل کی لبنان میں جاری جارحیت کی بنا پر سوئٹزرلینڈ کا دورہ ملتوی کیا گیا،مذاکرات کے مقام کا فی الحال ابھی تک کوئی حتمی تعین نہیں کیا گیا ،عباس عراقچی ،چیف مذاکرات کار باقر قالیباف کے ساتھ روانہ ہونے کیلئے بالکل تیار تھے تاہم اسرائیل کی لبنان پر جارحیت کی وجہ سے دورہ آخری لمحات میں ملتوی کرنا پڑا