صدر ،وزیراعظم کازلزلے سے تباہی پر افسوس، وینز ویلا کے عوام سے یکجہتی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف نے وینزویلا میں زلزلے سے ہونے والی تباہی و نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے پاکستان کے عوام وینزویلا عوام کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے اور غم میں برابر شریک ،آفت میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی ،متاثرہ افراد کےلئے ہمت، حوصلے اور استقامت کیلئے دعا گو ہیں۔

آصف زرداری نے کہاامید ہے وینزویلا کے عوام سانحہ کا بہادری و عزم کےساتھ مقابلہ کریں گے اور امدادی و ریسکیو سرگرمیاں ضرورت مند افراد تک بروقت مدد پہنچانے میں کامیاب ہوں گی۔

شہباز شریف نے کہا وینزویلا حکومت، عوام اور متاثرین کے اہلخانہ سے ہمدردی ،مشکل وقت میں متاثرہ افراد کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔