اسلام آباد: (بیورورپورٹ) صدر آصف زرداری نے فنانس بل کی منظوری دےدی،منظوری کےساتھ ہی بل قانونی حیثیت اختیار کرتے ہوئے فنانس ایکٹ بن گیا ۔
18 ہزار ارب سے زائد حجم کے وفاقی بجٹ پر یکم جولائی سے باقاعدہ عملدرآمد شروع ہو جائے گا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں 7 فیصد اضافے کے اطلاق سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکسوں، ڈیوٹیز و مالیاتی پالیسیوں میں کی گئی ترامیم بھی نئے مالی سال کے آغاز کےساتھ نافذ العمل ہو جائیں گی۔
حکومت نے کہابجٹ میں شامل اقدامات کا مقصد معیشت کو مستحکم بنانا، محصولات میں اضافہ اور مالی نظم و ضبط کو فروغ دینا ہے، تنخواہوں ، پنشن میں اضافے سے سرکاری ملازمین ،پنشنرز کو ریلیف ملے گا۔
صدر مملکت آصف زرداری نے فنانس بل کی منظوری دےدی


















