میناب سکول کے جنگی مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے، ایرانی سپریم لیڈر

تہران:(مشرق نیوز)ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے میناب سکول کے جنگی مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

جوڈیشری ویک پر اپنے پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا امریکی و اسرائیلی جرائم کو ملکی ،بین الاقوامی عدالتوں میں اٹھایا جائے، نومولود بچوں سے لےکر بزرگ شہریوں تک کو شہید کیا گیا،ہزاروں سنگین مقدمات کو ملکی و عالمی عدالت میں لےجانا چاہیے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہاشہید رہبر کی ہدایات پر عمل عدلیہ کی کامیابی کی کنجی ہے، عدلیہ کی کامیابی سے عوام کا نظام پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا،عوام کو روزمرہ زندگی میں عدالتی اصلاحات کے اثرات نظر آنے چاہئیں۔