اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان ، بھارت نے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرلیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو 715 پاکستانی قیدیوں کی فہرست فراہم کی، 409 سویلین ،306 ماہی گیر شامل ہیں،نئی دہلی میں پاکستانی مشن کے سربراہ سعد وڑائچ نے فہرستیں بھارتی حکومت کے حوالے کیں۔
دوسری جانب پاکستان میں بھارتی مشن کی سربراہ گیتیکاشیرواستو نے قیدیوں کی فہرستیں پاکستان کو دیں،دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔
پاکستان ،بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ


















