تہران میٹرو میں 70 لاکھ افراد نے سفر کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا

تہران: (مشرق نیوز)شہید سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ اور آخری رسومات کے موقع پر تہران کے میٹرو نیٹ ورک پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، چند گھنٹوں کے دوران 70 لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کرکے نیا ریکارڈ بنادیا۔

نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق ہفتے کی شام ساڑھے 5سے اتوار کی صبح 7بجے تک تہران میٹرو کے ذریعے 70 لاکھ سے زیادہ افراد نے مختلف سٹیشنوں کے درمیان سفر کیا۔