اسلام آباد، واشنگٹن (مشرق نیوز) پاکستان نے امریکہ سے 10 ارب ڈالر کی مالی سہولت مانگ لی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سے پانچ سال کیلئے مالی مدد کی درخواست کی گئی ہے۔ منظوری کی سہولت میں پاکستانی روپے پردباو کم ہوجائیگا تاہم امریکی وزارت خزانہ نے تبصرے سے گریز کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے عالمی مالیاتی منڈیوں تک بہتر رسائی کیلئے بھی حمایت مانگی،10 ارب ڈالر کی سہولت سے زرمبادلہ کے ذخائرمضبوط ہوسکتے ہیں، حتمی منظوری کی صورت میں پاکستان کو مالی استحکام میں مدد مل سکتی ہے۔
رائٹرز کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ نے اس حوالے سے امریکی حکام سے مالی تعاون پر بات چیت بھی کی ہے تاہم امریکی وزارت خزانہ نے اس درخواست پر فوری طور پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریزکیا ہے جبکہ پاکستان کے وزارت خزانہ کی جانب سے بھی تاحال باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
پاکستان نے امریکہ سے 10 ارب ڈالر کی مالی سہولت مانگ لی



















