ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو: ( ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی ، ساتھ تصاویر بنوائیں۔
ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی



















